1 ستمبر 2016 - 15:55
دہشت گردی کے مقابلے پر پاکستانی فوج کے سربراہ کی تاکید

پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ کرپشن اور دہشت گردی کے گٹھ جوڑ کو ہر قیمت پر توڑکر رہیں گے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ چین اکنامک کوریڈور سی پیک کے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ دنیا چاہے کچھ بھی سمجھے ہم اپنی بقا کی جنگ لڑرہے ہیں-
انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی فوج کی کارکردگی کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے طوفان پر جس طرح سے ہم نے قابوپایا اس کی دنیا میں کہیں مثال نہیں ملتی -
جنرل راحیل شریف نے کہا سی پیک کی سیکورٹی کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا -
انہوں نے ہندوستان کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ مودی ہوں یا را ہول ، ہم  بقول ان کے دشمن کی چالوں کو سمجھ چکے ہیں-
ان کا کہنا تھا کہ ہم گلگت بلتستان کو بھی بہت اچھی طرح جانتے ہیں اس میں کوئی شک نہیں کہ گلگت بلتستان کے لوگ انتہائی محنتی اور جفاکش لوگ ہیں -
گلگت بلتستان کے بارے میں جنرل راحیل شریف نے یہ بیان ایک ایسے وقت دیا ہے جب ہندوستان کے وزیراعظم نریندرمودی نے پندرہ اگست کو یوم آزادی کی تقریب سے خطاب میں پاکستان پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا بلوچستان، گلگت بلتستان اور پاکستان کے زیرانتظام کشمیر کے لوگوں نے ان کا شکریہ ادا کیا ہے-
یاد رہے کہ چین اور پاکستان نے اپریل دوہزرا پندرہ میں ایک اہم اقتصادی سمجھوتے پر دستخط کئے تھے-
دونوں ملکوں کے اقتصادی راہداری کے منصوبے کے تحت پاکستان کے صوبہ بلوچستان کی گوادر بندرگاہ سے لے کر چین کے شمال مغربی صوبے سین کیانگ تک سڑکوں ، ریلوے لائنوں اور پائپ لائنوں کا ایک جال بچھایا جائے گا -
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲